News

جامشور تھانے میں دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، سی ٹی ڈی حکام

جامشور تھانے میں دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، سی ٹی ڈی حکام

کاونٹرٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور اسپیشل برانچ کی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ جامشورو تھانے میں دھماکا دستی بم سے نہیں بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔

جامشورو تھانے کے مال خانے میں دھماکے سے زخمی ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو کراچی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، دھماکے سے زیر حراست ملزم اور 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دھماکے سے مال خانہ کو شدید نقصان پہنچا، مال خانہ میں دھواں اٹھتا ہوا دیکھا تو ہیڈ محرر وائرس آپریٹر اور کانسٹیبل پہنچے۔

حکام کے مطابق ہیڈ محرر نے جیسے ہی مال خانہ کا دروازہ کھولا تو زور دار دھماکہ ہوا، جس سے مال خانہ کی چھت اور دیواریں گر گئیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بارودی مواد 1 کلو سے زائد ہوسکتا ہے، مال خانہ میں کیس پراپرٹی کی اشیاء کو غیر محفوظ طریقے سے رکھا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دھماکا شارٹ سرکٹ یا گرمی سے ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button