News

سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش، نشیبی علاقے زیر آب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی، بارش کے باعث نشیب علاقے زیر آب آگئے جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

شہر قائد میں ملیر ہالٹ، رفاع عام اور ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ ہالہ، نیو سعید آباد، بھٹ شاہ، میرپورخاص اور ٹنڈوالہ یار سمیت گردو نواح میں بھی بارش ہوئی۔ بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

حیدرآباد اور مٹیاری میں تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ مٹیاری میں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش جاری ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button