News

اداکارہ سے ملنے کی خواں لاہور کی 13 سالہ بچی کراچی سے بازیاب

--- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پسندیدہ ٹی وی اداکارہ سے ملنے کے لیے لاہور میں اپنے گھر سے نکلی 13 سال کی بچی کو کراچی سے بازیاب کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لائبہ نامی لڑکی بغیر بتائے گھر سے 3 لاکھ روپے لے کر اداکارہ سے ملنے کے لیے کراچی چلی گئی۔

ایس ایس پی انوش مسعود نے بتایا کہ بچی کے بھائی نے تھانہ فیصل ٹاؤن میں اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا، جس پر اس کی تلاش شروع کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ لائبہ کو ہیومن انٹیلیجنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سےتلاش کیا گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی سے بازیاب ہونے والی 13 سالہ بچی کو ایس ایس پی انوش مسعود نے اس کے والدین کے سپرد کر دیا۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button