News

مختلف مقامات پر شدید ٹریفک جام، شہری پیدل چلنے پر مجبور

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی جنوبی میں مختلف مقامات پر شدید ٹریفک جام ہوگیا، جس کے باعث شہری پیدل سفر کرنے پر مجبور ہوگئے۔

صدر، لکی اسٹار، فوارہ چوک، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہین کمپلیکس، گورنر ہاؤس اور پریس کلب کے اطراف شدید ٹریفک جام ہے۔ 

ٹریفک جام کی وجہ سے کئی ایمبولینس اور گاڑیاں پھنس گئیں اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، کئی گاڑیوں کا پیٹرول ختم ہوگیا اور شہری سواریوں کو دھکا لگانے پر مجبور ہوگئے۔ 

ٹریفک جام کے باعث روٹ کی بسوں نے مسافروں کو راستے میں اتار دیا جس کے باعث مسافر منزل تک پہنچنے کےلیے پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔ شہری اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔

ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ، دین محمد وفائی روڈ، سرور شہید روڈ ٹریفک کےلیے بند ہیں جبکہ آئی آئی چندریگر روڈ، شاہین کمپلیکس، کھجور چوک، پی آئی ڈی سی چوک پر ٹریفک متاثر ہے۔ 

دوسری جانب ٹریفک پولیس کا دعویٰ ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار متبادل راستوں سے ٹریفک رواں کر رہے ہیں۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button