News
سی ٹی ڈی کی کارروائی، کے پی او حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک
کراچی میں سی ٹی ڈی نے ناردرن بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد عمر فاروق کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا، دہشتگرد کے پی او حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔
انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے موچکو کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشتگرد نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ ایک گولی سب انسپکٹر عرفان کی بلٹ پروف جیکٹ میں لگی جس سے وہ محفوظ رہا، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد شدید زخمی ہوا جو اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوگیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے پستول اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔