News

کراچی، آئل ٹینکر نے گاڑی کو کچل دیا، ایک شخص جاں بحق

تصویر: اسکرین گریب
تصویر: اسکرین گریب

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب آئل ٹینکر نے گاڑی کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

گاڑی ٹینکر کے نیچے سے نکالنے کے لیے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی۔

حادثے کے بعد ٹینکر سے تیل کا اخراج جاری ہے، ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی۔ ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

فائر آفیسر کا کہنا ہےکہ ٹینکر میں مٹی کا تیل ہے، حادثہ ٹینکر کا انجن الگ ہونےکی وجہ سے ہوا۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی میں دیگر افراد کی موجودگی کا کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button