News

ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد علی جان ہلاک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد علی جان ہلاک اور 2 دہشتگرد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

ہلاک دہشتگرد اغوا اور ٹارگٹ کلنگ کی متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button