News

بانی پی ٹی آئی کی اپنی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف درخواست خارج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی اپنی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کے خلاف درخواست خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 9 مئی سے متعلق کیسز میں حراست آرمی کے حوالے کی جاسکتی ہے، عدالت ان کیسز میں ٹرائل سویلین کورٹس کے پاس رہنےکا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست میں وکالت نامہ سائن نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا۔ عدالت نے یہ اعترا ض برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button