News

پیر سے منگل کے دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

طاقتور مون سون ہواؤں کا 28 جولائی کی رات سے سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 جولائی کی شام سے 30جولائی تک سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

اس دوران تھرپارکر، عمر کوٹ، بدین،سجاول اور دیگر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ 29 سے 30 جولائی کو کراچی، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دیگر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوار اور پیر کو درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے جبکہ کراچی میں اتوار کو مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں کراچی میں کل شام یا رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ پیر سے منگل کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button