News
حکومتی سطح پر اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات نہیں کیے جا رہے، علی خورشیدی
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کےلیے اقدامات نہیں کیے جا رہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں امن و امان کی صورتحال کی ذمہ دار ہے۔ وفاقی حکومت کو بھی کراچی میں امن قائم کرنے کےلیے توجہ دینی ہوگی۔
علی خورشیدی نے کہا کہ کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر انسانی جانوں کا ضیاع عام ہوگیا ہے، اسٹریٹ کرائم میں 4 ماہ میں 60 سے زائد اموات ہوئیں۔