News

رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

رؤف حسن کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے کی۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ٹیکنیکل رپورٹ موصول ہوئی ہے، تمام ملزمان ایک دوسرے سے رابطے میں تھے۔

پی ٹی آئی کے  وکیل علی ظفر نے کہا کہ رؤف حسن اور دیگر کا 7 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے، رؤف حسن کی طبیعت ٹھیک نہیں، چیک اپ کرایا جائے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے رؤف حسن کے مزید 5 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

پیکا ایکٹ کی خصوصی عدالت نے رؤف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button