News

گورنر سندھ کی ہدایت پر مظاہرین کی چائے سے تواضع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ہدایت پر دھرنا دینے والے مظاہرین کی چائے سے تواضع کی گئی۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق دھرنا مظاہرین کے لیے ٹھنڈے پانی کی بوتلیں بھی بھیجی گئیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ دھرنا مظاہرین کا شکریہ جنہوں نے میری چائے کو عزت بخشی۔

گورنر سندھ نے عملہ کو ہدایت دی کہ دھرنا مظاہرین کا خاص خیال رکھا جائے۔

واضح رہے کہ مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف جماعت اسلامی نے کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر بھی دھرنا دے دیا ہے۔

جماعت اسلامی کے کارکنان منعم ظفر خان کی قیادت میں گورنر ہاؤس پہنچے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button