News

سب جانتے ہیں نواز شریف کو کس نے نااہل کرایا اور بھٹو کو کس نے پھانسی دی، جاوید لطیف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں نواز شریف کو کس نے نااہل کرایا اور ذوالفقار علی بھٹو کو کس نے پھانسی دی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ 2014ء سے شروع ہونے والا جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ 9 مئی کو آ کر تھما، بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں کہ مجھے 9 مئی کی ویڈیو دکھائیں۔

جاوید لطیف نے کہا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے جلاؤ گھیراو کے واقعات پر آنکھیں بند کر رکھی تھیں، موصوف کا اپنی پارٹی کے رہنماؤں کے بارے میں کیا خیال ہے؟۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کی معیشت اور معاشرت تباہ کی، موصوف غیرملکی طاقتوں کو مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج اس سوچ کو پروان چڑھایا جارہا ہے کہ 9 مئی ہوا ہے یا نہیں، آج ایک بار پھر سے دہشت گردی کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button