News

ارشد ندیم کے کارنامے نے قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزيشن کو ایک کردیا

ارشد ندیم کے کارنامے نے قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزيشن کو ایک کردیا

قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنےکی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

اولمپکس میں ریکارڈ بنانے اور ملک کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کی کامیابی پر حکومت اپوزيشن سب خوشیاں منا رہے ہیں۔

 قومی اسمبلی میں قومی ہیرو کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، جس میں ارشد ندیم کو اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وفاقی وزير قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں قرار داد پیش کی۔ بلاول بھٹو زرداری، خواجہ آصف اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی شاندار الفاظ میں ارشد ندیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب  کراچی کی ایک تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کے کارنامے کو سراہا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے جیولین تھرو کے لیجنڈ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیت لیا تھا۔

انہوں نے اولمپکس کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کر کے یہ اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button