News
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اسلام آباد روانہ ہوگئے
گورنر سندھ کامران ٹیسوری ایک روزہ اہم دورے پر اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری اسلام آباد روانہ ہوئے ہیں، وہ کل رات کراچی واپس پہنچ جائیں گے۔
اس سے قبل ذرائع سے یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے گورنر سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر اتفاق رائے کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں حکمران جماعتیں کامران ٹیسوری کی جگہ بشیر میمن کو گورنر سندھ بنانے پر متفق ہوئی ہیں۔
دوسری طرف حکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ خالد مقبول نے گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دیا ہے۔