News
قبر میں خاتون کی میت کی بے حرمتی کا کیس، ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
قبر میں خاتون کی میت کی بے حرمتی کے کیس کی کراچی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔
عدالت نے ملزم کو 15 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا کریمنل ریکارڈ موجود ہے، اس سے تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کریں گے۔
واضح رہے کہ پولیس نے کراچی کے باغِ کورنگی قبرستان میں میت کی بے حرمتی کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتاری سے قبل شہریوں نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔
عوامی کالونی پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا تھا۔