News

پاکستان کا بھارت میں تابکار مواد کے ساتھ گینگ کی گرفتاری کے معاملے پر تشویش کا اظہار

ممتاز زہرا بلوچ---- فائل فوٹو
ممتاز زہرا بلوچ—- فائل فوٹو

پاکستان نے بھارت میں تابکار مواد کے ساتھ گینگ کی گرفتاری کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے بھارت میں تابکاری مواد کی چوری پر کہا ہے کہ بھارت میں جوہری اور دیگر تابکار مواد کی چوری کے مسلسل واقعات پر شدید تشویش ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت میں تابکاری مواد کی غیر قانونی فروخت کے واقعات پر شدید تشویش ہے، بھارت میں گروہ کے قبضے میں انتہائی تابکار اور زہریلا مادہ کیلیفورنیم پایا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ اس انتہائی تابکار اور زہریلے کیلیفورنیم کی مالیت 100 ملین ڈالر ہے، 2021ء میں بھی بھارت میں کیلیفورنیم کی چوری کے 3 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ یہ واقعات بھارت کے جوہری مواد کی حفاظت کے اقدامات پر سوالیہ نشان ہیں، یہ واقعات بھارت میں حساس مواد کی بلیک مارکیٹ کے وجود کی نشاندہی کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت میں حساس مواد کا معمول کے مطابق غلط ہاتھوں میں جانا خطرناک ہے، پاکستان ان واقعات کی مکمل تحقیقات اور سدباب کے مناسب اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button