News

او جی ڈی سی ایل کا رحیم یار خان میں گیس کے نٸے ذخائر کی دریافت کا اعلان

او جی ڈی سی ایل کا رحیم یار خان میں گیس کے نٸے ذخائر کی دریافت کا اعلان

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے گیس کے نٸے ذخاٸر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ 

اسلام آباد سے ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق گیس کے نٸے ذخاٸر رحیم یار خان کے ماڑی ایسٹ بلاک کے چک 1-202 سے دریافت ہوئے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق نٸے دریافت شدہ ذخاٸر سے یومیہ ساڑھے 61 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔ 

او جی ڈی سی ایل کی رواں ماہ ذخائر کی دریافت میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔  دریافت شدہ ذخاٸر سے ملکی طلب اور سپلائی کے خلا کو پُر کرنے میں مدد ملے گی۔ 

ترجمان نے مزید کہا کہ او جی ڈی سی ایل ملک میں توانائی کے وسائل کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button