بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے وفاق کیساتھ ملکر کام کر رہے ہیں: میئر کراچی
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سندھ حکومت وفاق کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
مزارِ قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دعا ہے کہ لوگوں کی پریشانیاں ختم کرنے میں ہم کردار ادا کر پائیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اس بار شہری بارشوں کو انجوائے کر رہے ہیں، کراچی کے حالات پہلے سے بہتر ہیں۔
اس سے قبل بلدیہ عظمیٰ کے دفتر میں یومِ آزادی کے موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پہلے پرچم کشائی کی، پھر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے تمام شہریوں کو یومِ آزادی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ خدمات ادا کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے، کراچی کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔