News
سندھ میں کل سے اسکولوں میں تدریسی عمل شروع ہوجائے گا، محکمہ تعلیم سندھ
محکمہ تعلیم سندھ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں کل 15 اگست سے اسکولوں میں تدریسی عمل شروع ہوجائے گا۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق نجی اسکول معمول کے مطابق کل سے تدریسی عمل شروع کریں گے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے نئے تعلیمی سال 25-2024 کے سلسلے میں ضروری اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبہ کو پہلے سے زیادہ توجہ اور عزم سے تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کرتا ہوں، اساتذہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری کے ساتھ ادا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی میرٹ پر بھرتیوں سے صوبے میں تعلیمی نظام میں بہتری آئی ہے۔ صوبہ میں تعلیمی اصلاحات کے سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔
وزیر تعلیم سندھ نے یہ بھی کہا کہ ملک میں پہلی بار سندھ میں اساتذہ لائسنس پالیسی و دیگر اصلاحات متعارف کروائی ہیں۔