News

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی صارفین کیلئے ریلیف پیکیج کا خیرمقدم

وزیراعظم شہباز شریف ۔ فوٹو: فائل
وزیراعظم شہباز شریف ۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بجلی صارفین کیلئے تاریخی ریلیف پیکیج کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بلاشبہ یہ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام دوست احسن اقدام ہے، 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف دیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی ہدایت پر قلمدان سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو حکومت کی اولین ترجیح رکھا، وفاقی حکومت کے ترقیاتی بجٹ سے 50 ارب کاٹ کر بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دیا، ہمارے دیے گئے ریلیف سے 200 یونٹ والے صارفین مستفید ہورہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے خلاف اقدامات اور بجلی شعبے کی اصلاحات سے اس کا دیرپا و پائیدار حل نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، معیشت کے استحکام کے بعد لوگوں کی زندگی آسان کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے بعد ملک درست سمت کی طرف گامزن ہے، عوامی ریلیف اور مہنگائی میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے دیرپا حل کیلئے کام ہورہا ہے اور ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button