News

شہباز شریف سے متعلق سوال پر چوہدری پرویز الہٰی کا دلچسپ جواب

پرویز الہٰی اور شہباز شریف—فائل فوٹو
پرویز الہٰی اور شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے متعلق سوال پر سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے دلچسپ جواب دے دیا۔

لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ 3 سال پہلے اس عدالت میں شہباز شریف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بیٹھے ہوئے تھے اور آج آپ؟

پرویز الہٰی نے کہا کہ شہباز شریف کو پیغام دیں کہ وہ اس کرسی پر آ کر بیٹھ جائیں، میں وہاں چلا جاتا ہوں۔

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ میری طبعیت ناساز ہے، عدالت کے احترام میں آیا ہوں، معزز جج کا حکم تھا، بیماری کی حالت میں آنا پڑا، میرے لیگل ایڈوائزر بیٹھے ہیں، باقی وہ آپ کو بتائیں گے۔

وکیل عامر سعید نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی ملکی سیاست پر بات نہیں کریں گے۔

دوسری جانب لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں چوہدری پرویز الہٰی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں پرویز الہٰی، زارا الہٰی اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ طبعیت بہت ناساز ہے۔

عدالت نے پرویز الہٰی کو کمرۂ عدالت میں بیٹھنے کا کہا۔

وکیل نے کہا کہ زارا الہٰی پردہ نشین خاتون ہیں، ان کی مستقل حاضری معافی کی درخواست دائر کی ہے، جب فردِ جرم عائد ہو گی، وہ اس وقت آ جائیں گی۔ 

جس کے بعد عدالت نے کارروائی 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button