News

چیئرمین ایف بی آر کا من پسند پوسٹنگ کیلئے بیرونی اثر و رسوخ کے استعمال پر افسران کو انتباہ

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال ۔فوٹو:فائل
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال ۔فوٹو:فائل

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے من پسند پوسٹنگ کیلیے بیرونی اثر و رسوخ کے استعمال پر افسران کو انتباہ کیا ہے۔ 

چیئرمین ایف بی آر نے افسران کی مرضی کی پوسٹنگ کے حصول کے معاملے پر اپنے خط میں کہا کہ اس قسم کی پوسٹنگ کےلیے اثر و رسوخ استعمال کیا جا رہا ہے۔ 

چیئرمین ایف بی آر نے خط میں مزید کہا کہ افسران کا من پسند پوسٹنگ لینے کے لیے بیرونی اثر و رسوخ کا استعمال تشویشناک ہے۔ اثر و رسوخ کا یہ کلچر ادارے کی جڑیں کھوکھلی کر رہا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ مڈ لیول آفیسر بھی اثر و رسوخ کے ذریعے من پسند پوسٹنگ کے خواہاں ہیں۔ 

چیئرمین ایف بی آر نے کہا بیرونی اثر و رسوخ کا استعمال مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ آئندہ ایسے عمل میں ملوث افسران کو فوری طور پر معطل کیا جائے گا اور ایسے افسران کے خلاف تادیبی کارروائی بھی شروع کی جائے گی۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button