News

حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار شخص کے قبضے سے 75 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی کرنسی اور 5 ہزار امریکی ڈالرز برآمد ہوئے ہیں۔

ایف ائی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی میں طارق روڈ سے ملزم محمد جنید کو گرفتار کیا۔

ملزم طارق روڈ پر واقع دبئی سینٹر میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔

چھاپے کے دوران ملزم سے 75 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے اور 5000 امریکی ڈالرز بھی برآمد ہوئے۔ 

ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔

ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق حوالہ ہنڈی سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام کے تحت ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button