News

بانیٔ پی ٹی آئی جب چاہیں گے جلسہ ہو گا: علی امین گنڈاپور

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختو نخوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختو نخوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختو نخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی جب چاہیں گے جلسہ ہو گا۔

جلسہ ملتوی ہونے سے متعلق بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے حکم دیا ہے کہ ترنول کے مقام پر جلسہ نہیں کرنا۔

انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے ایک بار پھر آئین اور قانون کی پاسداری کی، آئین و قانون پر عمل درآمد کرنا سب پر فرض ہے۔

علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو بھرپور جلسہ کرنا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختو نخوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ جلسہ اب 8 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد کریں گے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button