News
کراچی، روڈ حادثے میں نوجوان وکیل جاں بحق، وکلا کا احتجاج
کراچی میں کینٹ اسٹیشن کے قریب مسافر بس کی ٹکر سے نوجوان ایڈووکیٹ ارض محمد لوہار جاں بحق ہوگیا، واقعے کے خلاف وکلا کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
وکلا کی بڑی تعداد نے تین تلوار پر احتجاج کیا، مظاہرین نے ملزم ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، احتجاج کے باعث سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
دوسری جانب حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں بس اور موٹرسائیکل میں ٹکر کو دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد بس ڈرائیور بس چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے۔