News

ہمارے ملک کے خزانے میں صرف 9 ارب ڈالرز ہیں: مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال لاہور کے ایکسپو سینٹر میں تقریب سے خطاب کر رہے ہیں—’جیو نیوز‘ گریب
مصطفیٰ کمال لاہور کے ایکسپو سینٹر میں تقریب سے خطاب کر رہے ہیں—’جیو نیوز‘ گریب

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کے خزانے میں صرف 9 ارب ڈالرز ہیں۔

یہ بات انہوں نے لاہور کے ایکسپو سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سمت درس ہو تو ہماری قوم سب کو پیچھے چھوڑ دیتی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا ہے کہ ہماری سمت اب درست ہو گئی ہے، کہا جاتا ہے کہ برین ڈرین ہو رہا ہے، میں نہیں مانتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ سے زائد بچے اسکول نہیں جا رہے، 70 ممالک کی آبادی 2 کروڑ 60 لاکھ سے کم ہے، سرکاری اسکولوں میں کیا سکھایا جا رہا ہے وہ الگ کہانی ہے۔

ان کا کہنا ہے  کہ ہمارے صوبے میں ہائی کورٹ میں ایک رپورٹ جمع ہوئی، اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ11ہزار گھوسٹ اسکول ہیں۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button