News
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی جوانوں کی عیادت کرنے پہنچ گئیں
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی جوانوں کی عیادت کرنے اسپتال پہنچ گئیں۔
مریم نواز نے شیخ زید اسپتال رحیم یار خان میں کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی جوانوں کی عیادت کی۔
اس موقع پر سپاہی بلال نے کہا کہ حوصلے بلند ہیں، ٹھیک ہو کر پھر مقابلہ کریں گے، دشمنو ں سے لڑتےرہیں گے۔
مریم نواز نے سپاہی بلال کو شاباش دی اور اسے قابل فخر قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوان بھائیوں اور بیٹوں جیسے ہیں، ان کی تکلیف اپنی پریشانی سمبھتی ہوں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے زخمی جوانوں کے والدین اور اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔
ڈی سی آفس میں اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو کچے کے علاقے پر بریفننگ دی جائے گی۔
وزیرِ اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں کچے سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔