News

بارش کے باعث چھوٹے طیاروں کو اڑنے سے روک دیا گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے  کراچی ایئر پورٹ اور اطراف میں بارش کے باعث چھوٹے طیاروں کو فلائنگ سے روک دیا ہے۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق تمام لائٹ ویٹ طیاروں کو محفوظ مقام پر وزن لگا کر پارک کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران حد نگاہ میں کمی اور تیز ہوا کے سبب چھوٹے طیاروں کو فلائنگ میں مشکلات ہوتی ہیں۔

ایئر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ سی اے اے کی ہدایت پر ایوی ایشن کمپنیوں نے چھوٹے طیاروں کو پارک کر دیا ہے۔

دوسری جانب کراچی ایئر پورٹ کے  مینجر کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر فلائٹس آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button