News

بجلی کے بلوں سے وزیرِ اعلیٰ سندھ بھی پریشان

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ـــ فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ـــ فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ توانائی بحران ہے، بجلی کے بلوں سے ہم سب پریشان ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دوسرے لوگ منصوبہ بنا رہے ہوتے ہیں ہم آگے بڑھ کر کام کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت آج 2 لاکھ سولر پینل تقسیم کر رہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا ہے کہ ہماری پالیسی بنی ہوئی ہے، وفاق صرف ہمارا منشور پڑھ لے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم باقی صوبوں سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں، تھر میں 175 ارب ٹن کوئلہ موجود ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button