News

بارش کے بعد صورتحال قابو میں ہے، میئر کراچی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کے بعد صورتحال قابو میں ہے۔

جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام انڈر پاس اور شاہراہیں صاف ہیں، جہاں جہاں پانی جمع ہے وہاں نکاس کا عمل جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گلشن معمار اور منگھو پیر میں کچھ مقامات پر مسائل ہیں۔

مرتضیٰ وہاب  نے کہا کہ بارش سے شہر کی سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، سڑکوں کی تعمیر میں کوتاہی برتنے والے کانٹریکٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے پیش نظر شہر کے تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔

محکمہ موسمیات نے آج سندھ کی ساحلی پٹی تک سمندری طوفان بننے کا خطرہ ظاہر کردیا ہے جس سے کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button