News

پرویز الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

پرویز الہٰی—فائل فوٹو
پرویز الہٰی—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سے سماعت کے دوران رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کر دیا۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پرویز الہٰی، راسخ الہٰی اور زارا الہٰی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا تھا کہ درخواست میں وہی استدعا کی گئی ہے جو اس سے پہلے دائر درخواست میں کی گئی تھی۔

پرویز الہٰی و دیگر کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الہٰی پر درج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، وہ 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک عمرہ کرنے اور برطانیہ جانا چاہتے ہیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست گزاروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کے باعث بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

درخواست گزاروں نے استدعا کی ہے کہ عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے ناموں کو نکالنے کا حکم دے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button