News

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی نئی درخواست دے دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے کی نئی درخواست دے دی۔

درخواست تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر عامر مسعود مغل اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری اخونزادہ حسین کی جانب سے دی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ روات شہر سے دور بھی ہے اور اس سے پہلے وہاں کبھی کوئی جلسہ نہیں ہوا، ہمیں لوگوں کو وہاں لے جانے میں دشواری ہے۔

درخواست کے مطابق روات کا راستہ بھی خراب ہے اور پارکنگ کا بھی کوئی خاص بندوبست نہیں ہے، اس سے پہلے اسلام آباد میں چار جگہوں پر جلسے ہوتے ہیں۔

درخواست کے مطابق ترنول، پشاور موڑ کشمیر ہائی وے، پریڈ گراؤنڈ اور ایف نائن پارک میں جلسے ہوئے ہیں، ہمیں ان چاروں میں سے کسی بھی جگہ پر جلسے کی اجازت دی جائے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button