News

محکمہ موسمیات کا ٹروپیکل سائیکلوں سے متعلق ساتواں الرٹ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے ٹروپیکل سائیکلوں سے متعلق ساتواں الرٹ جاری کردیا ہے۔

کراچی سے جاری بیان میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان اسنیٰ سندھ کی ساحلی پٹی سے مزید دور ہوگیا ہے، سمندری طوفان وسطی بحیرہ عرب میں موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل تک اسنیٰ مغرب کی جانب بڑھتا رہے گا جبکہ طوفان جنوب مغرب کی جانب بڑھتے ہوئے کمزور ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے ماہی گیر کل تک گہرے سمندر میں نہ جائیں، کل رات تک صوبے کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ماہی گیر اگلے دو دن میں اپنی سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button