News

پشاور ہائیکورٹ نے لکی مروت یونیورسٹی میں بھرتیوں پر حکم امتناع جاری کردیا

پشاور ہائیکورٹ نے لکی مروت یونیورسٹی میں بھرتیوں پر حکم امتناع جاری کردیا

پشاور ہائی کورٹ نے لکی مروت یونیورسٹی میں بھرتیوں پر حکم امتناع جاری کردیا ہے۔

جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس شاہد خان نے لکی مروت یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر کی تعیناتی سمیت دیگر بھرتیوں کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

عدالت عالیہ پشاور نے لکی مروت یونیورسٹی میں بھرتیوں پر حکم امتناع جاری کیا۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لکی مروت یونیورسٹی میں بھرتیوں کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لکی مروت یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر کی تعیناتی خود غیرقانونی ہے، جنہیں دیگر یونیورسٹیز میں اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔

وکیل نے مزید کہا گیا کہ پرو وائس چانسلر کے پاس کسی بھی بھرتی کا اختیار نہیں، سوال ہے کہ جس کی تعیناتی غیرقانونی ہو، وہ کیسے کسی اور کو بھرتی کرسکتا ہے؟

درخواست گزار کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ یونیورسٹی رجسٹرار نے بھرتیوں کےلیے اشتہار دیا، رجسٹرار اسکروٹنی کمیٹی کے چیئرمین ہیں اور خود امیدوار بھی ہیں۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button