News

395 مقدمات کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف، پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

شیخوپورہ میں تھانہ فیکٹری ایریا سے 395 مقدمات کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات کا ریکارڈ غائب کرنے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ سب انسپکٹر ذوالفقار علی، سب انسپکٹرمحمد طاہر، ندیم جاوید، ساجد شاہ اور عبدالجبار پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

غائب ہونے والے تمام مقدمات کا اندراج 2023ء میں ہوا تھا۔

پولیس نے کہا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا سے تبدیلی کے وقت متعدد تھانیدار مقدمات کی فائلیں ساتھ لے گئے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button