News
اسلام آباد ہائیکورٹ رجسٹرار آفس کا رؤف حسن کی درخواست پر اعتراض
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ترجمان رؤف حسن کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔
کیس اعتراض کے ساتھ کل جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں سماعت کےلیے مقرر کردیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کو شیخ مجیب الرحمان ویڈیو کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے طلب کررکھا ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سیکریٹری جنرل عمر ایوب اور ترجمان رؤف حسن نے ایف آئی اے طلبی نوٹس کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔