News

پی ٹی آئی دفتر ڈی سیل نہ کرنیکی درخواست آئندہ ہفتے تک ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ--- فائل فوٹو
اسلام آباد ہائیکورٹ— فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر ڈی سیل نہ کرنے پر سی ڈی اے کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے اس حوالے سے سماعت کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین اس موقع پر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

سماعت کے دوران جسٹس ثمن رفعت امتیاز  نے کہا کہ ہم اس درخواست کو آئندہ ہفتے سنیں گے۔

واضح رہے کہ 4 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا دفتر فوری ڈی سیل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینٹرل سیکریٹریٹ پر کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کے نام پر دفتر کا ایک حصہ گرا دیا تھا اور دفترسیل کردیا تھا۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button