News
وزیراعظم شہباز شریف دورۂ چین کے تیسرے مرحلے میں شی آن پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف دورۂ چین کے تیسرے مرحلے میں شی آن پہنچ گئے، شانشی صوبے کے نائب گورنر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم دورہ شی آن میں صوبہ شانشی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم جدید زراعت سے متعلق قائم ادارے یانگلنگ انسٹیٹیوٹ کا دورہ بھی کریں گے۔
وزیراعظم کے ساتھ وفاقی وزراء خواجہ آصف، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، مصدق ملک، عطا تارڑ، رانا تنویر حیسن اور اویس خان لغاری بھی ہیں۔