News

رحیم یارخان، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید، 1 زخمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

رحیم یارخان کے علاقے خان بیلہ میں ڈاکوؤں کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید، جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 5 سے زائد ڈاکو ٹینٹ کی دکان پر واردات کرنے آئے، پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں پر فائرنگ کرکے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش میں علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

ادھر آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button