News
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے انتظامی یونٹس کی حدود منجمد کر دیں
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے انتظامی یونٹس کی حدود منجمد کر دیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔
الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ کو تحریری ہدایت نامہ بھجوا دیا۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں تک انتظامی یونٹ منجمد رہیں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کے لیے شیڈول جاری کر چکا ہے۔