News

باپ کے تشدد سے زخمی 3 سالہ بچہ دم توڑ گیا

لاہور: باپ کے تشدد سے زخمی 3 سالہ بچہ دم توڑ گیا

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں باپ کے تشدد سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 3 سال کے ارشمان کو 3 جون کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

بچے پر تشدد کے الزام میں اس کا باپ خبیب الرحمان گرفتار ہے۔ جاں بحق بچے کی ماں مقدمہ درج کروانے سے انکاری تھی، کمسن بچے پر تشدد کا مقدمہ کرائے دار کی مدعیت میں درج ہے۔

پولیس  کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے دونوں بچوں پر تشدد کرتا تھا، 6 سال کی بیٹی زمل چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button