News

وزیراعظم کی پرنس رحیم آغا خان کو نشان پاکستان ملنے پر مبارکباد

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس رحیم آغا خان کو حکومت پاکستان کی جانب سے نشان پاکستان ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ 

وزیراعظم نے پاکستان میں سماجی بہبود کے مختلف منصوبوں پر پرنس رحیم آغا خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہنزہ میں سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کے قیام اور شمسی توانائی کے پلانٹس کی تنصیب قابل ستائش ہے۔ 

وزیراعظم نے انھیں قابل تجدید توانائی منصوبوں میں حکومت پاکستان کے ساتھ اشتراک کی دعوت بھی دی۔

7 جون کو یوان صدر اسلام آباد میں پر وقار تقریب کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کےلیے اعلیٰ ترین خدمات انجام دینے پر پرنس رحیم آغا خان کو ’نشان پاکستان‘ سے نوازا تھا۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button