News

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق اورنگی ٹاؤن دس نمبر پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شہری جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔

شہریوں نے فرار ہوتے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے ڈاکو ہلاک ہوگیا، جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

زخمی شہری کی شناخت معاویہ ولد آصف اور مقتول کی گلزار ولد ممتاز علی کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت کی جارہی ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button