News

کے پی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ قبول نہیں، اسد قیصر

اسد قیصر(فائل فوٹو)۔
اسد قیصر(فائل فوٹو)۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ کل سے خیبر پختونخوا اور ہمارے علاقے میں غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی ہے۔ سیکرٹری پاور اور چیف پیسکو  سے کہا ہے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ قبول نہیں۔

اسلام آباد سے اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ عید کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ میں کمی کی جائے۔ 

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بجٹ میں مزید ٹیکسز سے غریب کیلئے دو وقت کی روٹی مشکل ہوگئی ہے۔ 

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کسانوں کا گلا گھونٹا گیا، سابق فاٹا پر 6 فیصد ٹیکس ناقابل قبول ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button