News

ضلع خیبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی قتل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ضلع خیبر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے صحافی کو قتل کردیا، مقتول صحافی خلیل جبران مقامی ٹی وی چینل سے وابستہ تھے، گورنر، وزیراعلیٰ نے قتل کی مذمت کی ہے۔

ڈی پی او سلیم عباس کے مطابق واقعہ لنڈی کوتل کے علاقے مزرینہ میں پیش آیا، خلیل جبران گھر جارہے تھے، گھر کے قریب ان کی کار خراب ہوئی، خلیل جبران کو نامعلوم افراد نے کار سے اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

ملزمان کی فائرنگ سے کار میں سوار سجاد ایڈوکیٹ زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقتول صحافی خلیل جبران مقامی ٹی وی چینل سے وابستہ تھے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صحافی خلیل جبران کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ 

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی صحافی خلیل جبران کے قتل کی مذمت کی ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button