News

مختلف علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم شام اور رات میں اسلام آباد، پنجاب کے بعض علاقوں، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ 

منگل کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گوجر انولہ 47، منڈی بہاالدین اور  دادو 46، لاہور، سرگودھا، تربت اور بنوں میں 45 جبکہ ملتان، ساہیوال  اور فیصل آباد میں 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

مظفر آباد 42، اسلام آباد41، پشاور 38، کراچی 36، کوئٹہ 35 اور گلگت میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button