News

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلہ

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی، پشاور، شمالی وزیرستان، لوئر دیر، ہنگو اور گرد و نواح میں بھی محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ چارسدہ، صوابی، پارا چنار، سوات، مالاکنڈ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ ہوئی ہے جو 98 کلومیٹر کی زیرِ زمین گہرائی میں آیا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان کا علاقہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

فوری طور پر زلزلے کے باعث کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button