News

پی این ایس بابر کی سعودی نیول فورسز کے جہاز کیساتھ بحری مشق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جنگی جہاز پی این ایس بابر نے جدہ میں سعودی بندرگاہ کا دورہ کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق رائل سعودی نیول فورسز کے حکام اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس بابر نے سعودی نیول فورسز کے جہاز ایچ ایم ایس الریاض کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈنگ آفیسر پی این ایس بابر نے ڈپٹی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button