News

خیبر پختونخوا واجبات کی عدم ادائیگی اور بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہے، مزمل اسلم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ  خیبر پختونخوا ایک طرف واجبات کی عدم ادائیگی اور دوسری طرف بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہے۔

ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف اہداف حاصل کرنے کے لیے وفاق دو کام کرے۔

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ وفاق کو 158.14 ارب روپے پن بجلی اور ونڈ فال لیوی کی مد میں جاری کرنے ہوں گے، وفاق کو 144.6 ارب روپے ضم اضلاع کی مد میں جاری کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دو سال میں ضم اضلاع کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا، وفاق نے ضم اضلاع کے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 66 ارب روپے رکھے جو ناکافی ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ دوسری طرف وفاق سستی ترین بجلی کے واجبات بھی ادا نہیں کر رہا ہے۔




Source link

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button